ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امت شاہ نے نتیش کمارکو این ڈی اے میں شامل ہونے کے لیے مدعوکیا،مرکزی وزات میں جدیوکے شامل ہونے کاامکان

امت شاہ نے نتیش کمارکو این ڈی اے میں شامل ہونے کے لیے مدعوکیا،مرکزی وزات میں جدیوکے شامل ہونے کاامکان

Sun, 13 Aug 2017 10:19:20    S.O. News Service

نئی دہلی،12؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی صدرامت شاہ نے بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارکومرکزمیں حکمران قومی جمہوری اتحاد( این ڈی اے) میں شامل ہونے کے لیے مدعوکیاہے۔ نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یو اور بی جے پی نے بہار میں مخلوط حکومت بنائی ہے۔امت شاہ نے ٹویٹ میں کہاکہ میں جے ڈی یو صدرنتیش کمارسے اپنی رہائش گاہ پر کل ملا، میں نے جے ڈی یو کو این ڈی اے میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ ایسا امکان ہے کہ جے ڈی یو19 اگست کو پٹنہ میں ہونے والی اپنی قومی مجلس عاملہ کے اجلاس میں این ڈی اے میں شامل ہونے کی تجویزکومنظوری دے گا۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا جے ڈی یومودی کابینہ میں شامل ہوگی۔جے ڈی یوکے ایک لیڈرنے کہاکہ ایسا فیصلہ فطری ہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب ہم نے بہار میں مل کر حکومت بنائی ہے۔اس وقت یہ فطری ہے کہ ہم مرکز میں بھی شامل ہوں۔


Share: